ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: دبئی سے حال ہی میں لوٹنے والے ایک شخص کی رپورٹ آئی کورونا پوزیٹیو

بھٹکل: دبئی سے حال ہی میں لوٹنے والے ایک شخص کی رپورٹ آئی کورونا پوزیٹیو

Sun, 28 Jun 2020 12:04:46    S.O. News Service

بھٹکل 28/جون (ایس او نیوز)  دبئی سے حال ہی میں لوٹنے والے ایک شخص کی رپورٹ آج کورونا پوزیٹیو آنے کے بعد اُسے فوری طورپر کاروار کوویڈ وارڈ کے لئے شفٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بھٹکل کے کارگیدے میں رہنے والا یہ شخص 18 جون  کو  دبئی سے مینگلور ائرپورٹ ہوتے ہوئے بھٹکل پہنچا تھا، اسے پہلے اُڈپی میں سرکاری طور پر کورنٹائن  کیا گیا تھا، پھر بھٹکل تنظیم کی کوششوں کے بعد اُسے بھٹکل کے ایک پرائیویٹ ہوٹل میں کورنٹائن کیا گیا تھا۔ آج اس کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ رپورٹ موصول ہونے کی اطلاع کے چند گھنٹوں بعد ہی اسے بھٹکل سے کاروار انسٹی  ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (کمس) میں شفٹ کیا گیا ہے۔


Share: